ہمارے بارے میں
اردو پریس – عوام کی آواز، سچ کی پہچان
ہمارا یقین ہے کہ ایک سچا صحافی ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی کی امید اور پاکستان کے عوام کی حقیقی آواز بن سکتا ہے۔ اسی یقین کے تحت، اردو پریس کی ٹیم نے عزم کیا ہے کہ ہم پاکستان میں ہونے والی ہر قسم کی ناانصافیوں پر آواز بلند کریں گے۔
اردو پریس کے ادارے میں بہادر صحافیوں اور نامہ نگاروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک موجود ہے، جو پاکستان کے چپے چپے سے خبریں آپ تک پہنچانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ ہماری ٹیم کا عزم ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، عوام تک سچائی پہنچنا لازمی ہے۔
اردو پریس کا یہ سفر سچائی کے ساتھ جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا۔ ہم پاکستان کے ہر شعبے، مثلاً جرائم، سیاست، قومی و بین الاقوامی حالات، معیشت، اور موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔
اردو پریس کا وعدہ ہے کہ ہم سچائی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔