انڈیا ٹی20 کرکٹ کا دوبارہ چیمپیئن
انڈیا ٹی20 کرکٹ کا دوبارہ چیمپیئن، فائنل میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دیدی۔

انڈٰیا 17 سال کے بعد ٹی 20 کا ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز فائنل میں انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر17 سال بعد ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کر لیا۔
سنیچر کو کینسنگٹن اوول سٹیڈیم بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ صرف سات رنز پر گر گئی جب ریزا ہینڈرکس صرف چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ون ڈاؤن آنے والے کپتان ایڈن مارکرم بھی ٹیم کے مجموعی سکور میں کوئی بڑا اضافہ کرنے میں ناکام رہے اور صرف چار رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
ان کے بعد ٹرسٹن سٹبس نے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کا ساتھ نبھاتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور آگے بڑھایا۔
ٹرسٹن سٹبس ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 31 رنزبنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔
وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کی بال پر کلدیپ یادو کو کیچ دے بیٹھے۔