چلاس میں پیر کو افطار کے دوران آلودہ کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہو گئے

ریسکیو 1122 کے ترجمان شوکت ریاض نے اردو پریس کو بتایا کہ چلاس کے علاقے تھرلی میں خاندان کے تمام افراد افطار کھانے کے بعد بے ہوش ہوگئے۔

ریاض نے مزید بتایا کہ خاندان کے آٹھوں افراد کو چلاس کے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بے ہوشی کی حالت میں لے جایا گیا.

جہاں پیر کی رات ایک 10 سالہ بچہ جس کی شناخت امتیاز علی کے نام سے ہوئی تھی، اور تین سالہ عطیہ بی بی صبح انتقال کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔

دیامر ضلعی انتظامیہ کے ترجمان راجہ اشفاق طاہر نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ کھانے میں کیا ملایا گیا تھا، جسے خاندان نے کھایا۔ تاہم پولیس کی تفتیش جاری تھی۔

اسپتال میں داخل ہونے والے خاندان کے چھ افراد کی شناخت گلاب شاہ، نکیر، گل شیرین، ناہیدہ، چھ سالہ نازیہ اور تین سالہ ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں